۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ قم کیجانب سے اربعین امام حسین (ع) کی مرکزی مجلس عزا اور جلوس کا انعقاد

حوزہ/ قم المقدسہ میں بروز جمعرات مسجد زہرا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی عزا کا انعقاد دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں بروز جمعرات مسجد زہرا میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی مرکزی عزا کا انعقاد دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس کی جانب سے کیا گیا۔ قاری صادق حسین نے قرآن کریم کی تلاوت سے مجلس کا آغاز کیا، مولانا حسن حسرت نے زیارات اربعین کی تلاوت کی۔ جس کے بعد قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کا چہلم سیدالشہداء کی مناسبت سے خصوصی پیغام حجہ الاسلام والمسلمین مولانا کمیل نورانی نے پڑھ کے سنایا۔

اس کے بعد ناظم پروگرام خادم حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے اپنے مخصوص انداز میں دفتر قائد ملت جعفریہ کے سالانہ پروگرام اور فعالیت بیان کی اور چہلم امام حسین کی مناسبت سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے گلگت بلتستان انتخابات میں اسلامی تحریک کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی اور شہید علامہ حسن ترابی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ قم حجہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی نے اربعین کی مرکزی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسین علیہ السلام بیان کئے۔ مجلس کے بعد چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوئے صحن جواد الائمہ کے سامنے اختتام ہوا۔

جلوس کے آخر میں مولانا فیصل عسکری نے زیارت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا اور دعائے امام زمان عج کی تلاوت کی اور دفتر قائد ملت جعفریہ کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .